کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کاکا نووکیشن، 800سے زائد طلبہ میں ڈگریاں تقسیم 

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کاکا نووکیشن، 800سے زائد طلبہ میں ڈگریاں تقسیم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا 11 واں کانووکیشن پٹیالہ بلاک میں منعقد کیا گیا 800 سے زائد طلبہ کو ڈگریاں دی گئی جن میں ایم بی بی ایس کے 654 طلبہ اور 100 پوسٹ گریجوایٹ طلبا شامل تھے اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنیوالے پوسٹ گریجوایٹ اور ایم بی بی ایس کے طلباء کو 109 میڈلز سے نوازاگیا۔ مختلف مضا میں میں اول پوزیشن حاصل کر کے 23 میڈلزحاصل کرنے والی ڈاکٹر نورالصباح احمد سال 2020 کی بہترین آل راؤنڈ گریجوایٹ قرار پائیں اور سال 2019 کی بہترین گریجوایٹ 14میڈلز لے کر ڈاکٹر ثناء  شاہد اور پوسٹ گریجویشن میں ڈاکٹر ملک نوید عوان قرار پائے۔تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چانسلر کے ای ایم یو چوہدری محمد سرور تھے جبکہ کیمکولینز ڈاکٹر راشد منصور اور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا طبی تعلیم کی ترقی اور تحقیق میں ہمیشہ سے کلیدی کردار رہا ہے۔پچھلے دو سالوں میں پوری دنیا میں جہاں کرونا جیسی خطرناک وبا نے تباہی پھیلائی،ترقی یافتہ ممالک کا بہترین ہیلتھ ڈیلوری سسٹم بھی فیل ہو گیا وہاں اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے پاکستان میں شعبہ صحت نے اس وبا پر بڑے اچھے طریقے سے کنٹرول کیا۔ ہمارے ہیلتھ کئیر ورکرز نے بلا خوف و خطر صف اول کے مجاہدین کی طرح بہترین خدمات سرا نجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پروفیسر خالد مسعود گوندل اور انکی ٹیم بالخصوص پروفیسر بلقیس شبیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے شعبہ ٹیلی میڈیسن کے قیام سے لے کر اب تک بلاتعطل ہزاروں مریضوں کو ٹیلی کنسلٹیشن کی سہولت سے مستفید کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ میں اس موقع پر تمام گریجوایٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہو-۔پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ایم بی بی ایس کی 23 میڈل حاصل کرنے والی بیسٹ گریجوایٹ نورالصباح احمد اور ثنا شاہد کو یونیورسٹی کی جانب سے پچاس ہزار روپے نقد انعام دیاگیاجبکہ کورنر پنجاب نے ان کے لئے ایک ایک لاکھ کا اعلان کیا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کا شرکا سے خطاب میں کہنا تھاکہ ہم نے 500 طلباء کی گنجائش والی نئی لائبریری اور 400 سے زائد طلباء  کی گنجائش کے امتحانی ہال کا افتتاح کیا ہے۔ آنے والے سالوں میں ہم مریدکے نارووال روڈ میں واقع نیو کیمپس پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں یہ پٹیالہ بلاک کی طرز پر ایڈمن بلاک، انسٹی ٹیوشن آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز، انٹرنیشنل میڈیکل کالج اور اسٹیٹ آف دی آرٹ 1000 بستروں کا ہسپتال ہوگا۔ گورنر پنجاب کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ہم شمسی توانائی سے استفادہ کریں گے۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر کی طرف سے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو پروفیسر سائرہ افضل نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ہسٹری بک پیش کی۔ تقریب میں صدر کیمکانہ پروفیسر محمد اسلم، سابقہ وائس چانسلرز، ریٹائرڈ پروفیسرز، موجودہ طبی اداروں کے سربراہان بشمول پروفیسر محمود علی ملک، پروفیسر عامر زمان خان، پروفیسر مختار حسن رندھاوا، پروفیسر خلیل رانا، پروفیسر عطیہ مبارک، پروفیسر محمود شوکت،پروفیسر فریدالظفر، پروفیسر عائشہ شوکت، پروفیسر محمد امجد، پروفیسر ملازم حسین نخاری نے شرکت کی۔

 کنگ ایڈورڈ

مزید :

صفحہ آخر -