پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کے باعث گیس کا بحران پیداہوا: بلاول بھٹو زدراری 

پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کے باعث گیس کا بحران پیداہوا: بلاول بھٹو زدراری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا  ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کے نتیجے میں پورے ملک میں گیس کا بحران پیدا ہوا۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کے نتیجے میں پورے ملک میں گیس کا بحران پیدا ہوا، تین برسوں میں گیس کی قیمتوں میں 300فیصد اضافہ ہوا اور عوام سال کے سرد ترین مہینوں میں گیس کے بغیر مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ آخر -