مذہبی رسومات کی ادائیگی،100سے زائد ہندویاتری پاکستان پہنچ گئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے 100سے زائد ہندو یاتری واہگہ کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچ گئے۔بھارت سے آنے والے ہندو یاتری چکوال کے قریب کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات اداکریں گے، ہندویاتریوں کی سکیورٹی، رہائش اورٹرانسپورٹ سمیت تمام انتطامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔مرکزی تقریب کل 19 دسمبر بروزاتوارہوگی،تقریب میں مختلف سیاسی اورمذہبی رہنماؤں سمیت پاکستان میں بسنے والی ہندوبرادری بھی شریک ہوگی۔ بھارتی ہندویاتری 23 دسمبرکو واہگہ بارڈرکے راستے ہی واپس جائیں گے۔
ہندویاتری