پاکستان ایکسپریس ٹرین کا جامکے چٹھہ سٹاپ دوبارہ بحال
جامکے چٹھہ(نمائندہ پاکستان)ریلوے حکام نے پاکستان ایکسپریس ٹرین کا سٹاپ دوبارہ بحال کردیا۔ اہل علاقہ کا سٹاپ بحالی پر خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق جامکے چٹھہ ریلوے سٹیشن پر پاکستان ایکسپریس ٹرین راولپنڈی تا کراچی 45 آپ اور 46 ڈاؤن ایکسپریس ٹرین کا سٹاپ دوبارہ بحال کردیا گیا ہے جو پہلے 210 روز میں 25 لاکھ سے زائد ریونیو ریلوے ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر چکا ہے۔ پاکستان ایکسپریس ٹرین سٹاپ بحالی پر شہریوں قیصر اقبال وڑائچ، ڈاکٹر قمر زمان سندھو، ڈاکٹر عبدالجبار طور،سلیمان اکبر چٹھہ، رانا سلطان احمد،رانا محمد ایوب، نمبر دار ڈاکٹر قمر، حاجی محمد بشیر مغل، حافظ زبیر احمد، رانا سہیل احمد نے وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی اور جنرل مینجر ریلوے کو ایکسپریس ٹرین کے سٹاپ کو دوبارہ بحال کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستان ایکسپریس