پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بلڈنگ میٹریل کی نئی قیمتوں کی منظوری دیدی
لاہور (آن لائن) لاہور سمیت صوبے بھر میں سرکاری منصوبہ جات پر کام کرنیوالے ٹھیکے داروں کی درخواست پر پنجاب حکومت نے صوبے میں مہنگائی کو تسلیم کر لیا ہے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونیوالے بلڈنگ میٹریل کی نئی قیمتوں کی منظوری دے دی،بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنیوالے کنٹریکٹرز کی تنظیم کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت سے استدعا کی تھی کہ چونکہ مہنگائی کے اس دور میں بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کے باعث انہیں نقصان کا سامنا ہے اس لئے بلڈنگ میٹریل کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے اور اس کے مطابق نرخ مقرر کئے جائیں جس کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ خزانہ پنجاب نے بلڈنگ میٹریل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2022ء سے ہو گا، نئی قیمتوں کے مطابق سرکاری سطح پر سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت 120روپے جبکہ سریے کی قیمت میں 150روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے اس طرح بلڈنگ میٹریل کی قیمت میں مجموعی طور پر 17فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
بلڈنگ میٹریل