ہنگو میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی
ہنگو(بیورورپورٹ)ضلع ہنگو میں 19دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ضلع ہنگو میں کل 3لاکھ 14ہزار 77رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق راہ دہی استعمال کریں گے تحصیل مئیر شپ کیلئے ٹوٹل 11امیدواروں نے حصہ لیاہے جس میں تحصیل ہنگو کیلئے 6اور ٹل سے 5امیدواران میدان میں ہیں جن میں تحصیل ہنگو سے دو اور تحصیل ٹل سے ایک ازاد امیدوار ہیں باقی امیدواروں کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہیں ضلع بھر میں 210پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور ضلع بھر میں 50ویلج کونسل ہیں جس میں 29تحصیل ہنگو اور 21تحصیل ٹل میں ہیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن افیسر ظفر اللہ خان نے بتایاکہ ضلع بھر میں اسی طرح 12نیبر ہوڈ کونسل ہیں جس میں 7تحصیل ہنگو اور 5نیبر ہوڈ کونسل تحصیل ٹل میں ہیں پانچ ویلج کونسل سپین خاوری مشین بانڈہ محمد خواجہ عظیمی بانڈہ کاہی بازار خیل بلا مقابلہ ان کے چئیر مین منتخب کئے گئے اسی طرح 25خواتین کونسلر بلا مقابلہ منتخب قرار دئے گئے ہیں 18کسان مزدور کونسلر 17یوتھ کونسلر بلامقابلہ اور تحصیل ہنگو میں اقلیت ایک بلا مقابلہ منتخب قرار دئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ 21ویلج کونسل اور نیبرہوڈ کونسل ایسے ہیں جس میں خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کی ہیں 16خواتین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ضلع بھر میں ٹوٹل خواتین نشستوں کی تعداد 62ہیں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اف پاکستان کے مطابق جس ویلج کونسل نیبر ہوڈ کونسل اور تحصیل کونسل میں خواتین ووٹرز کا ٹرن اوٹ دس فیصد سے کم ہوگا اس ویلج کونسل نیبر ہوڈ کونسل اور تحصیل کونسل میں انتخابات دوبارہونگے۔