19دسمبر کا دن قوم کی تقدیر بدلنے کا آخری موقع ہے، ملک شاہد
بنوں (نمائندہ خصوصی)تحصیل میریان میئر شپ کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ملک شاہد خان نے کہا ہے کہ خدا اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جس قوم کو خود اپنے حالات بدلنے کی فکر نہ ہو 19دسمبر کا دن قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کا آخری موقع ہے قوم نے اگر ترقیاتی کاموں کا سیلاب لانا ہے تو بیٹ پر مہر لگائیں میرا وعدہ ہے کہ منتخب ہوکر میریان قوم کی پسماندگی کا خاتمہ کروں گا اور اگر قوم نے اپوزیشن والوں کو منتخب کیا تو چار سال تک ہاتھ ملتے رہیں گے آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانا بد بختی ہوگی،قوم ہمارے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے امیدواروں سے یہ ضرور پوچھیں کہ حکومت کی جانب سے انہیں جو کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز ملے ہیں وہ کہاں خرچ کئے انشاء اللہ منتخب ہوکر ان کروڑوں روپے کے فنڈز سے پردہ اٹھاؤں گا اور قوم کے حقوق کھانے والوں سے پائی پائی کا حساب لوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرشیرخان چوک میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا قوم کے ساتھ ہے روایتی سیاستدان صرف انتخابات کے دنوں میں قوم کو منہ دکھاتے ہیں ہم منتخب ہوکر عوام کے ساتھ رہیں گے اور تمام علاقوں کو حقوق دیں گے میریان میرا گھر ہے اور ہر کام اپنے تحصیل کے عوام کے مشورے سے کروں گا انہوں نے کہا کہ صحت،تعلیم،پانی،بجلی اور مواصلات کی سہولیات عوام کو گھر کی دہلیز پر فرام کرنے کے ساتھ ساتھ علاقہ میں پائیدار امن قائم کرنا میری اولین ترجیح ہے اور قوم کی خدمت خون کے آخری قطرے تک جاری رکھوں گا۔