بجلی چوروں کیخلاف کارروائی،77 کنکشن منقطع
پشاور(نیوزرپورٹر)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران بجلی چوری کے خلاف مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف کینٹ سب ڈویژن مردان کی ٹاسک فورسز نے مجید آباد،دواسرو، اورملحقہ علاقوں میں آپریشن کے دوران 15کنڈوں کو ہٹاکرذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے، بجلی چوری کے لئے خراب کئے گئے میٹروں کو بھی اتارلیا گیا ہے،پارہوتی سب ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے خش کورونہ،پارہوتی کے علاقوں میں 17 کنڈوں کواتارلیا جن کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے،20 خراب میٹروں کو بھی تبدیل کردیا گیا،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب Zero Tolerence کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا، منقطع شدہ علاقوں کے صارفین پر بھی واضح کردیا گیا ہے کہ جب تک بقایاجات ادا نہیں کئے جاتے بجلی بحال نہیں کی جائے گی.یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ اگر نادہندہ گان نے بجلی منقطع ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی تو بقایاجات کی وصولی کے لئے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔