لاکھوں کی منشیات سمگل کرنیوالی پنجاب کی خاتون ضمانت پررہا

        لاکھوں کی منشیات سمگل کرنیوالی پنجاب کی خاتون ضمانت پررہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور طاہر اورنگزیب لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کے الزام میں گرفتار پنجاب کی رہائشی خاتون کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔  گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کی جانب سے ایڈووکیٹ لیاقت علی آفریدی کی توسط سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی۔ استعاثہ کے مطابق ملزمہ  مسماۃ (ن) سکنہ پنجاب پر الزام تھا کہ اُس نے پنجاب کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی تھی جس کو ایکسائز اہلکاروں نے نادرن بائی پاس پر گرفتار کیا تھا اور  گاڑی کی خفیہ خانوں سے سات کلو اور 530گرام چرس  برآمد کی تھی  اور ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کردیا تھا۔ عدالت نے  گزشتہ روز ملزمہ کی جانب سے دائر ضمانت درخواست منظور کرتے ہوئے اُسے ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔