پبی، ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 8 افراد زخمی
پبی (نما ئندہ پاکستان) ضلع نوشہرہ کے چھ مختلف مقامات پر روڈ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو ئے مانکی روڈ ارمر کالونی گیٹ کے قریب موٹر سائیکل اور موٹر کار کے تصادم کے باعث اسد عمر 21 سال سا کن ارمر کالونی زخمی ہواوتڑوں بس اسٹاپ کے مقام پر روڈ ٹریفک حادثہ میں تیز رفتار موٹر کار بے قابو ہوکر روڈ سے اترنے کے بعد کھائی میں گر گی جس کے نتیجے میں اختر رسول عمر 40 سال زخمی ہواحقانیہ مدرسہ اکوڑہ خٹک کے مقام پر ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص کامران عمر 32 سال سا کن مصری بانڈہ زخمی ہوارسالپور پولیس چوکی کے مقام پر روڈ ٹریفک حادثے کے دوران شفیق عمر 34 سال سا کن رسالپور زخمی ہواشیدو پل کے مقام پر روڈروڈ ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم کے باعث پیش آیاجس میں شاہد عمر 49 سال اور ادریس عمر 32 سال سا کنان اکوڑہ خٹک زخمی ہو ئے پیس اسکول حکیم آباد نوشہرہ کے مقام پر ٹریفک حادثے کے دوران نیک محمد عمر 43 سال اور علی محمد عمر 39 سال سا کنان امانگڑھ زخمی ہو ئے حا دثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نیموقع پر پہنچ کرر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کئے