لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کا پروگرام کااعلان
لاہور (پ ر)لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LCBDDA) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (CBD پنجاب)سے بھی متعارف ہے، نوجوان گریجویٹس کے لیے ملک کے سب سے منفرد گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کا متعارف کروا رہا ہے اور اس اپرنٹس پروگرام کے ذریعے نوجوان خود کو سرٹیفائیڈ پروفیشنلز میں تبدیل کر سکتے ہیں۔صرف اس مالی سال میں، مختلف بیچوں میں سینکڑوں اپرنٹسز رکھے جائیں گے اور ہر بیچ کے ٹاپ پرفارمرز کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر مستقل سلاٹ دیے جائیں گے۔یہ پروگرام 12 سافٹ اسکل ٹریننگ پروگرام اور 10 ہارڈ اسکل ٹریننگ پروگرام پیش کرے گا جس میں ذاتی اور پیشہ ورانہ مہارت کی نشوونما کے کورسز شامل ہیں۔ یہ ایک نئی سمت میں ایک بہت بڑا قدم ہے، جو نوجوانوں کے لیے بہتر روزگار کی پیش رفت کے لیے عملی حل تیار کرنے کے لیے ایک اختراعی نقطہ نظر فراہم کرتا ہے۔