ایشین چیمپئنز ہاکی ٹرافی، بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری ایشین چیمپینز ہاکی ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو راؤنڈ رابن میچ میں ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔بھارت کی جانب سے دو گول پینلٹی کارنر پر ہرمن پریت سنگھ نے اسکور کیے۔ فیلڈ گول آکاش دیب سنگھ نے اسکور کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول جنید منظور نے فیلڈ گول کیا۔ بھارتی ڈریگ فلکر ہرمن پریت سنگھ مین آف دی میچ قرار پائے۔خیال رہے کہ پاکستان اپنا تیسرا میچ ہفتے کو کوریا کے خلاف کھیلے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے ہوگا۔ پہلے میچ میں پاکستان اور جاپان کا میچ بغیر کسی گول سے برابر رہا تھا پاکستان ہاکی ٹیم کے لئے کوریا کے خلاف میچ بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے۔