پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز نہ ہونے کا دکھ ہے، یونس
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ومایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کرکٹ کھیل پیش کرکے ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کیا دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے نہ ہونے کا دکھ ہے۔
مگر صورتحال کے پیش نظر اچھا فیصلہ کیا گیا اس کے باوجود ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے شکرگزار ہیں یونس خان نے مزید کہا کہ اگر ون ڈے سیریز کھیلی جاتی تو یقینا پاکستان کی ٹیم ہی فاتح ہوتی کیونکہ اسوقت پاکستان کی ٹیم مکمل فارم میں ہے اور جس طرح سے عمدہ کھیل پیش کررہی ہے امید تھی کہ پاکستان کی ٹیم ون ڈے سیریز میں بھی کلین سوئپ کرتی یونس خان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں بہت عمدہ کھیل پیش کررہی ہے