معاشی بحرا ن ایگریکلچرفیڈریشن کیلئے دردسر بن گیا،صدام اطہر،ملک سوہنی

 معاشی بحرا ن ایگریکلچرفیڈریشن کیلئے دردسر بن گیا،صدام اطہر،ملک سوہنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوسر ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر ملک سوہنی اور سیکرٹری اطلاعات صدام اطہر خان نے کہا ہے کہ ملک میں جاری حالیہ معاشی بحران ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز کیلئے شدید درد سر بن چکا ہے۔ سبزی منڈیاں آڑھتی کاشتکار زمیندار مہنگی بجلی، مہنگی پٹرولیم مصنوعات سے شدید پریشان ہیں۔ مہنگائی کے بے قابو حالات سبزی منڈیوں کو شدید مشکلات اور پریشان سمت لے کر جارہے ہیں ۔

  پٹرولیم مصنوعات پر تسلسل کے ساتھ اضافے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ جبکہ حکومت معمولی کمی کرکے ریلیف کے نام پر جان چھڑانا چاہتی ہے۔  بنیادی ضروریات زندگی کی اشیا عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اخراجات کیرج ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ چکے ہیں۔  ڈالر مسلسل بڑھ رہا ہے روپیہ مسلسل گھٹ رہا ہے روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قدر میں تیز رفتار اڑان ملکی معیشت کو کمزور کررہی ہے۔ پاکستان میں معاشی معاشرتی فضا کو سازگار سمت دینے کیلئے روپے کی قدر میں استحکام اور بہتری انتہائی ناگزیر بن چکی ہے۔ حکومت ڈالر کے باقابو حالات کا راستہ روکنے کیلئے ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن کو عالمی ٹریڈنگ میں آسانیاں فراہم کرے۔ سبزی منڈیوں اور آڑھتیوں کو دنیا میں ویجیٹبلز اینڈ فروٹس بزنس کیلئے آسان اور ٹیکس فری پالیسیز فراہم کی جائیں۔