ریئلٹرز گروپ کا تین سالہ دور ون مین شو تھا،میجر(ر) غلام محی الدین

ریئلٹرز گروپ کا تین سالہ دور ون مین شو تھا،میجر(ر) غلام محی الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)رئیلٹرز گروپ کا تین سالہ دور، ون مین شو تھا،ایسوسی ایشن کو ٹکے ٹوکری کر دیا گیا،پاک بزنس گروپ نے طویل مشاورت کے بعد ٹریڈ کے مفاد میں الخدمت گروپ کی حمایت کا فیصلہ کیا،آج الخدمت گروپ کی کامیابی کا دن ہے،اندھیروں کو روشنی میں بدلنے کے لیے ڈی ایچ اے کی برادری کو بیدار ہونا ہو گا،الخدمت گروپ کے پورے پینلزکی کامیابی کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے،ان خیالات کا اظہار پاک بزنس گروپ  ڈی ایچ اے کے چیئرمین میجر(ر) غلام محی الدین،صدر راشد محمود،جنرل سیکرٹری میاں وسیم نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا،انہوں نے کہا کہ اب ہم کسی لالی پاپ میں نہیں آئیں گے،الخدمت گرروپ کی حمایت کا فیصلہ مشاورت سے کیا ہے،رئیلٹرز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔