رئیلٹرز گروپ کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھے گا،اعجاز امین چودھری
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) رئیلٹرز گروپ کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھے گا،ابو بکر بھٹی نے تین سال تاریخی خدمات دے کر لوہا منوایا ہے،رئیلٹرز گروپ آج پھر کلین سویپ کرنے جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار رئیلٹرز گروپ کے نامزد امیدوار انفارمیشن سیکرٹری اعجاز امین چودھری،سیکرٹری سپورٹس عمران فیض نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ رئیلٹرز کا گناہ خدمت اور کام ہے،ایف اے ٹی ایف کے مسائل اور حکومتی ٹیکسز کم کرانا رئیلٹرز کا اعزاز ہے،18دسمبر فیصلے کا دن ہے ووٹرز نے فیصلہ کرنا ہے،انہوں نے لالی پاپ کے پیچھے بھاگنا ہے یا عملی طور پر کام کرنے والوں کا ساتھ دینا ہے۔
،ہم ڈی ایچ اے کی برادری سے درخواست کریں گے کہ پورے پینلز کو ووٹ دیں تا کہ کھل کر کام کر سکیں ۔