سندھ،  پونے 2 لاکھ بچے ٹائیفائڈ کا شکار، 15 چل بسے

  سندھ،  پونے 2 لاکھ بچے ٹائیفائڈ کا شکار، 15 چل بسے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں رواں سال ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد بچے ٹائیفائیڈ کا شکار ہوئے جبکہ 15 بچے ٹائیفائیڈ کے باعث انتقال کرگئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سب سے زیادہ 33 ہزار سے زائد بچے ضلع نوشہرو فیروز میں متاثر ہوئے۔ سب سے کم 108 کیسز کراچی کے ضلع جنوبی میں رپورٹ ہوئے۔کراچی میں رواں سال 11 ہزار 342 بچے ٹائیفائیڈ کا شکار ہوچکے ہیں۔پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن  کے مطابق 50فیصد سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسین ہی نہیں لگائی گئی، اس بیماری سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کے ساتھ پینے اور کھانا پکانے کے لیے صاف اور ابلے ہوئے پانی کا استعمال ضروری ہے۔