ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کراچی ایڈیٹرز کلب کے ریزیڈنٹ ایڈوائزرمقرر

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کراچی ایڈیٹرز کلب کے ریزیڈنٹ ایڈوائزرمقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اکانومی واچ کے صدراور معروف کالم نگار ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کو کراچی ایڈیٹرز کلب کا ریزیڈنٹ ایڈوائیزر اسلام آباد مقرر کر دیا گیا ہے۔ کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر اور سیکرٹری جنرل منظر نقوی نے ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کو کلب کے بورڈ کے فیصلے سے آگاہ کیا اور فیصلے کی کاپی اور دیگر اسناد بھی فراہم کی اور انکی سماجی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انھیں ادبی، پیشہ ورانہ، میڈیا اور سماجی حلقوں میں جانا جاتا ہے۔انھیں قرانی تعلیمات سے خصوصی لگاؤ ہے اور وہ ایک زبردست خطیب بھی ہیں۔ انکی زات کارپوریٹ کلچر اور سول سوسائٹی کے لئے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے اور قرآن کا طالب علم ہونے کے ناطے اس میں کافی بصیرت موجود ہے اور وہ اس کتاب کے پیغام کو پھیلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے رہتے ہیں۔ڈاکٹر مغل اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت ہیں جنھیں آزاد سوچ، استدلال اور متاثر کن خصوصیات سے نوازا گیا ہے، وہ نظریہ پاکستان کے حامی اور وہ درجنوں اداروں کے روح رواں ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ وہ ایڈیٹرز کلب کی ترویج کے لئے ہر ممکن کاوش کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کراچی ایڈیٹرز کلب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اسلام آباد کے مقتدر حلقوں اس کلب کا تعارف کروائیں گے اور اسکے کاز کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔