تجاوزات کے خلاف اے سی لیاقت آباد ثناء طارق کا گرینڈ آپریشن 

تجاوزات کے خلاف اے سی لیاقت آباد ثناء طارق کا گرینڈ آپریشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد میں تجاوزات کے خلاف لیڈی اسسٹنٹ کمشنرلیاقت آباد محترمہ ثناء طارق سید کا گرینڈ آپریشن، آپریش میں قانون نافذ کرنے والے ادارے،کے الیکٹرک اور انسداد تجاوزات کے ایم سی نے بھی حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ثناء طارق مسلسل تجاوزات کے خلاف سرگرم ہیں اور مردانہ وار ایسے افراد اور کاروباری حضرات کے خلاف قانونی کارروائی کرنے میں مصروف ہیں کہ جو تجاوزات قائم کرکے نہ صرف عوام بلکہ انتظامیہ کے لئے مسائل پیداکرتے ہیں۔ اس سلسلے میں لیڈی اسسٹنٹ کمشنرد محترمہ ثناء طارق سید نے انسدادِ تجاوزات کے ایم سی ٹیم کے ہمراہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا کہ جو مسلسل تنبیہ کے باوجود تجاوزات قائم کرنے سے باز نہیں آتے۔ اس سلسلے میں انہوں نے آج محکمہ انسداد تجاوزات کے ایم سی کے ہمراہ لیاقت آبادنمبر 10 تا ڈاکخانہ اور بندہانی کالونی میں کارروائی کی گئی کاروائی کے دوران لیا قت آباد نمبر 10 پر سرکاری اسکول کے راستے میں بنائے جانے والے تجاوزات بشمول ہوٹل کو بھی ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کردیا گیا مزکورہ تجاوزات کی وجہ سے طلباء و طالبات کو کافی عرصے سے اسکول آنے جانے میں دشواری کا سامنا تھا طلبا و طالبات کی دیرینہ مطالبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد محترمہ ثناء طارق سید نے دلیرانہ قدام اٹھایا اور اپنی نگرانی میں محکمہ انسداد تجاوزات کے ایم سی ٹیم کے ہمراہ مزکورہ ہوٹل اور دیگر قائم تجاوزات کو مسمار کرایا  اس موقع پر کے الیکٹرک کی ٹیم کو بھی ساتھ رکھا گیا   اور 17 غیر قانونی کنکشن (کنڈے) کو ختم کیا۔مزکورہ کاروائی کے نتیجے میں طلباء و طالبات کو اسکول آنے میں جانے میں آسانی پیدا ہونے پر اساتزہ اور طلبا و طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔