جون 2022 میں ریلوے خسارے  سے نکل جائے گا، اعظم سواتی 

       جون 2022 میں ریلوے خسارے  سے نکل جائے گا، اعظم سواتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جون 2022 میں ریلوے خسارے سے باہر نکل جائے گا، پاکستان کے جھنڈے کے اندر سفید نشان تمام اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے، عمران خان کی قیادتِ میں امن کیلئے قدم بہ قدم بڑھا کر آگے بڑھے اور اس ملک کی جڑوں کو مضبوط کریں۔ انہوں نے لاہور ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام ہے اس ادارے میں کام کرنیوالوں کے حقوق کا خیال رکھوں، یہ ٹرین خوشی کا پیغام دے رہی ہے، لاہور پاکستان کا دل ہے جب یہ دھڑکتا ہے پاکستان دھڑکتا ہے۔یونین کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ بلاوجہ کسی کی حمایت نہ کریں،اعظم سواتی نے مزید کہا کہ کرسچن بھائی بہنوں کو ہیپی کرسمس کرتا ہوں، ہم سب اقلیتوں کے ساتھ ملکر خوشیوں کا دن منائیں گے۔
اعظم سواتی 

مزید :

صفحہ اول -