جنید صفدر کادعوت ولیمہ،جاتی امراء کی دلکش سجاوٹ، خصوصی انتظامات
رائیونڈ (نامہ نگار تنویر سیال) نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریبات جاتی امراء میں اختتام پذیر ہوگئیں جس میں پارٹی رہنماؤں سمیت عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ولیمہ کی تقریبات کے موقع پر شریف فیملی کے ترجمان کی جانب سے خصوصی طور پر اطلاع دی گئی کہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر بغیر دعوت نامہ کے کسی کو داخلہ کی اجازت نہیں تھی،اسلئے تمام مہما نو ں کو دعوت نامہ ہمراہ لانے کا کہا گیا۔دوسری جانب جاتی امراء کے مرکزی داخلی گیٹ پر سکیورٹی سٹاف موجود رہا اور ہر آنیوالے مہما ن کو تصد یق کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی،جبکہ دعوت ولیمہ کے موقع پر جاتی امراء رہائشگاہ اور مرکزی گیٹ کو جہاں نہایت نفاست کیسا تھ برقی قمقموں سے سجایا گیا وہیں صفائی ستھرائی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، مہمانوں کے بیٹھے کے شاندار انتظامات کیساتھ سا تھ فیملی کی جانب سے دعوت ولیمہ کے انتظامات معروف ہوٹل کی کیٹرنگ ٹیم کی جانب سے کروائے گئے، ذرائع کے مطابق دعوت ولیمہ میں شرکت کیلئے 700 سے زائد کارڈ تقسیم کئے گئے،جبکہ شرکت کرنیوالوں کی تعداد 1000 کے لگ بھگ تھی۔
جنید صفدر ولیمہ