بلاول بھٹو نے ملازمین بحالی  کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

  بلاول بھٹو نے ملازمین بحالی  کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 16 ہزار ملازمین کی بحالی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بحال ہونے والے 16 ہزار ملازمین اور ان سے وابستہ ان کے خاندان کے افراد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے وکلا نیر بخاری، لطیف کھوسہ، رضا ربانی، اعتزاز احسن و دیگر نے بہترین انداز میں سپریم کورٹ میں برطرف ملازمین کا مقدمہ پیش کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی کاوشوں کی بدولت پہلے بھی ان 16 ہزار ملازمین کو پارلیمان سے بحال کروایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ ورکر کلاس کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ثابت قدم رہے گی۔

مزید :

صفحہ اول -