وزرات سائنس کی اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے سے معذرت
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزرات سائنس نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)پر کرانے سے معذرت کر لی،ذرائع وزرات سائنس کے مطابق وقت کی کمی کی وجہ سے صرف مئیر کے انتخابات کیلئے ای وی ایم فراہم کر سکیں گے، الیکشن کمیشن نے وزارت سے فوری طور پر 50ای وی ایم مشینیں مانگ لیں، جن پر فرضی الیکشن کنڈکٹ کیا جائیگا تاکہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرائے جا سکیں،الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس کو ای وی ایم کی خریداری کے تمام مراحل طے کرنے اور فوکل پرسن تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے،یاد رہے اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے وزرات سائنس و ٹیکنالوجی سے 3900ای وی ایم مشینیں مانگی تھیں۔
وزارت معذرت