بلدیاتی امیدواروں کیلئے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دیدی: فواد چوہدری

بلدیاتی امیدواروں کیلئے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دیدی: فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ   شوکت خانم  ہسپتال پر پیسے کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا،خواجہ آصف نے شوکت خانم ہسپتال پر الزامات لگائے،شوکت خانم ہسپتال 70ارب ہر سال علاج پر خرچ کرتا ہے، چیرٹی اداروں کو بدنام کریں گے تو یہ ادارے کام کیسے کریں گے، شہباز شریف اور حمزہ شریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کے لئے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دی ہے۔   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ  اسلام آباد میں وزارت قانون نے نیا نظام بنایا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے کیس میں بطور گواہ پیش ہوئے۔ شوکت خانم  ہسپتال پر پیسے کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا۔ خواجہ آصف نے شوکت خانم ہسپتال پر الزامات لگائے۔  شوکت خانم ہسپتال 70ارب ہر سال علاج پر خرچ کرتا ہے۔  چیرٹی اداروں کو بدنام کریں  گے تو یہ ادارے کام کیسے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2012کے مقدمہ کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔گواہان مقدمات میں ویڈیو لنک پر پیش ہوسکتے ہیں۔  پاکستان میں گیس کم ہورہی  ہے  درآمد شدہ گیس مہنگے داموں ملتی ہے اس لئے انڈسٹری کو دی جاتی ہے۔  کراچی میں پچاس  ٹاپ ایکسپورٹرز کو گیس فراہم کی جارہی ہے۔ گزشتہ اور رواں سال گیس نو فیصد کم ہوئی۔ گیس  وقت پر منگوائی گئی ہے پہلے این ایل جی مقامی استعمال کے لئے نہیں دیتے  مہنگی گیس کو حد سے زیادہ سستی نہیں دے سکتے۔ شہزاد اکبر نے شہباز شریف کے معاملے پر بریفنگ دی ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔  شہباز شریف معاملات عدالت میں ہیں ہم چاہتے ہیں روزانہ سماعت ہو۔ بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کے لئے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دی ہے۔  رمضان شوگر ملز اکاؤنٹس کی سترہ ہزار ٹرانزیکشن کو ایک ایک کرکے دیکھا گیا۔  خواجہ آصف کے الزامات  پر وزیراعظم  بذریعہ ای کورٹ پیش ہوئے ای کورٹ کے ذریعے کارروائی چلانا خوش آئند ہے۔ اس حوالے سے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ کیسز کی براہ راست میڈیا کوریج ہونی چاہئے (ن) لیگ کو مردوں کے ووٹ ڈالنے میں خاص مہارت حاصل ہے۔ (ن) لیگ نے قبرستانوں میں کمیٹیاں بنائی ہوئیں ہیں  (ن) لیگ نظر رکھتی یہ کہ کون فوت ہوا اور اس کا ووٹ کاسٹ کرادیتے ہیں۔ دوزخ میں (ن) لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی۔  اکاؤنٹس میں جس طرح پیسے آتے رہے وہ خفیہ نہیں رہے۔  
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -