کورونا وائرس مزید 14زندگیا ں نگل گیا، 277نئے کیسز بھی رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید14 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کیلئے 41 ہزار 927 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 277 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وباء نے مزید 14 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 718 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کورونا وائرس کیخلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا ء کیخلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کر کے نہ بیٹھیں بلکہ دروا ز ے کھڑ کیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وا ئر س کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے ز یا د ہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
کورونا