کراچی (آئی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے نسلاٹاور کے بعد مکہ ٹاور بھی گرانے کا حکم دیدیا‘ صوبائی محکمہ انسداد تجاوزات پانی‘ بجلی اور گیس کے محکموں کیساتھ مل کر کنکشن منقطع کرے‘ مکینوں کو نکالنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد لی جائے۔ جمعہ کے روز سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹاور کے غیر قانونی تعمیر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر صوبائی محکمہ انسداد تجاوزات نے عدالت کو بتایا کہ بارہ منزلوں میں سے چار منزلیں خالی کرالی گئیں ہیں اور باقی آٹھ منزلوں کے مکین رہائش چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں جس پر عدالت نے حکم دیا کہ پانی‘ بجلی‘ گیس کے محکموں کی مدد سے ان کنکشنوں کو کاٹا جائے اور مکینوں کی بے دخلی کے لئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد لی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت بارہ جنوری تک ملتوی کردی۔
مکہ ٹاور