چوہدری شجاعت خیریت سے ہیں،پرویزالٰہی
لاہور (آن لائن)مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔اپنے بیان میں چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر چلائی گئی۔ان کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت 15 روز پہلے اسپتال سے گھر آچکے ہیں اور وہ خیریت سے گھر پر ہیں۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کی جھوٹی خبر سامنے آئی تھی جس کی تردید کردی گئی ہے۔
پرویزالٰہی