احساس راشن میں شامل کریانہ مالکان کو ہرسیل پر 8فیصد کمیشن ملے گا، ثانیہ نشتر
اسلام آباد(آئی این پی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کیلئے8 فیصد کمیشن کی منظوری دیدی۔کریانہ مالکان کوفی سہ ماہی گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل فون و دیگر انعامات بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے۔احساس پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس راشن میں شامل کریانہ مالکان کو ہر سیل پر سبسڈی کی رقم کے ساتھ 8فیصد کمیشن بھی دیا جائے گا،خصوصی راشن کمیشن کا مقصد پروگرام میں خدمات فراہم کرنے پرکریانہ مالکان کی حوصلہ افزائی ہے،پروگرام پر عملدرآمد نیشنل بینک کے اشتراک سے ہو رہا ہے،کریانہ مالکان کوفی سہ ماہی گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل فون و دیگر انعامات بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے،ملک میں چھوٹے بڑے سب کریانہ مالکان پروگرام میں رجسٹر ہوسکتے ہیں، شمولیت کیلئے کریانہ مالکان کیلئے اپنا بینک اکاؤنٹ اور اینڈرائڈ فون ضروری ہے، نیشنل بینک کی شاخوں میں کریانہ مالکان کے بینک اکاؤنٹ کھولے جا رہے ہیں۔
ثانیہ نشتر