پروین رحمان قتل کیس، 5ملزموں کو 2، 2بار عمر قید، 3،3لاکھ روپے جرمانے کی سزا 

پروین رحمان قتل کیس، 5ملزموں کو 2، 2بار عمر قید، 3،3لاکھ روپے جرمانے کی سزا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹرپروین رحمان کے قتل کیس میں زیر حراست ملزموں کو دو،دو بار عمر قید کا حکم اور تین،تین لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی گئی ہے۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے8سال بعد اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے زیر حراست 5 ملزموں کو دو دو بار عمر قید کی سزا کا حکم دیا،ملزم رحیم سواتی،امجد آفریدی، عمران  سواتی،ایاز شامزی اور پپو کشمیری کو مجموعی طور پر 58،58 سال کی سزا بھگتنا ہوگی۔ملزموں کو مجموعی طور پر 3،3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے،ملزمو ں نے2013 میں فائرنگ کرکے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر پروین رحمان کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ اورنگی ٹاون پولیس نے درج کیا تھا۔
 
سز ا

مزید :

صفحہ آخر -