وزیراعظم ملکی معیشت بہتر کرنے کیلئے کوشاں، نصراللہ دریشک
راجن پور(تحصیل رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔ سابق حکمرانوں کی پالیسوں کی وجہ سے ملکی معشیت ختم ہو چکی تھی تاہم اب تمام مسائل سے پاکستان نکل چکا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو سہرا جارہا ہے۔ حلقہ میں (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ انڈس روڈ پر افتتاح جلد وزیر اعظم پاکستان دورہ راجن پور پر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سردار نصر اللہ خان دریشک نے سابق ناظم نور پور سردار ارشاد احمد واگھہ کے ہمراہ یو۔ سی نور پور میں مختلف عوامی اجتماع اور کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ذمان خان واگھہ۔ سردار شاہ نواز خان واگھہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ دریشک خاندان کی سیاست عوامی خدمت پر محیط ہے۔ حلقہ میں پچاس ارب روپے کی لاگت سے ہیلتھ۔ تعلیم۔ صحت۔ صاف پانی۔ پختہ روڈز۔ کھیت سے منڈیوں تک روڈز۔ نالی سولنگ۔ چارہ جات سمیت دیگر تعمیر نو کے کام جارہی ہیں۔ بعد ازاں سابق ناظم ملک ارشاد احمد واگھہ نے بجلی اور دیگر منصوبوں کے لیے دو کروڑ سے زاہد گرانٹ جاری کرنے پر ممبر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے مختلف علاقوں میں جاکرکے وفات پا جانے والے لوگوں کی وفات پر ان کے ورثا سے اظہار افسو س کیا۔
نصراللہ دریشک