کھاد ڈیلرز کی لوٹ مار، کسانوں کا احتجاج، گندم پیداوار میں کمی کا خدشہ 

کھاد ڈیلرز کی لوٹ مار، کسانوں کا احتجاج، گندم پیداوار میں کمی کا خدشہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چوبارہ لیہ، چوک اعظم(نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی زیرصدار ت سپلائی چین میں بہتری اور نوٹیفائیڈ نرخوں پر کھادکی دستیابی کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں زرعی ڈیلرز،زراعت افسران وددیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہود کے لئے سنجید ہ ہے اور انہیں مقررہ نرخوں (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
 پر کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجاررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کھاد ذخیرہ کرنے و مہنگے داموں فروخت کرنا انتہائی غیرمناسب عمل ہے تمام زرعی ڈیلرز طے کردہ ریٹس پر کھاد کی فروختگی کو یقینی بناکر زراعت کی ترقی میں اپناکردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے مزیدکہاکہ کھاد ڈیلرزاپنی دوکانوں پرقیمتیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں تاکہ آنے والے کاشکاروں کو قیمتوں سے آگہی ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کھاد کو مہنگے داموں فروخت کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مہم کو تیزکیاجائے تاکہ کاشتکار بھائیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے زراعت افسرا ن معائنے کے عمل کو مزید موثربنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت غلام یاسین واندر نے بریفنگ دی۔ تھل کے معروف زمیندار سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد حسین لیل,ملک نعمان جوئیہ,محمد اجمل کھوکھر ملک اسحاق  کھوکھرمہر افضل گرواہ,چوہدری ظفر کنگ ودیگر کسانوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے یوریا کھاد نہیں مل رہی جو کہ اب ڈیڑھ گنا ریٹ پر بلیک میں 2600روپے فی بیگ فروخت ہو رہی ہے جو کہ کسانوں کے ساتھ ظلم ہے جس سے گندم کی اوسط پیداوار خطرے میں ہے واضح رہے کہ پہلے پانی پریوریا کھاد کی اشد ضرورت ہوتی ہے لیکن تحصیل بھر میں ناجائز منافع خوروں نے سٹاک کر رکھی ہے اور بلیک میں فروخت کر رہے ہیں کسانوں نے انتظامیہ سے کنٹرول ریٹ پرکھاد مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ فی الفورکھادمہیانہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔