رحیم یارخان،اہم لیگی شخصیات کی پی ٹی آئی میں انٹری
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن) امتیاز گروپ کو بڑا دھچکا، لیگی شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئیں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے عشر وزکو چوہدری محمد شفیق اور پی ٹی آئی قیادت پر اعتماد کااظہار کیا مسلم لیگ(ن)امتیاز گروپ (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
کی سرکردہ شخصیات چوہدری جاوید، چوہدری طارق شبیر، چوہدری محمد اظہر، چوہدری محمد وقاص، چوہدری عبدالستار، چوہدری محمد رمضان، چوہدری محمد انور، چوہدری عبدالجبار، چوہدری محمد طاہر، چوہدری وسیم، چوہدری سرور، چوہدری نثار، چوہدری محمد جمیل نمبردار 76پی، قاضی دیان بستی موری عباسن، ملک مدثر، سرداراحمد خان بلوچ، چوہدری ذاکر شبیر سابقہ کونسلر79پی، چوہدری شکیل احمد ڈیرہ نظام دین، چوہدری ناصر، جام خالق داد بستی باڑی، چوہدری محمد حنیف ڈیرہ سنگووالی، چوہدری محمد کلیم ڈیرہ عبدالشکور نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، چک نمبر77پی میں منعقدہ تقریب میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے عشر وزکو چوہدری محمد شفیق نے تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا، چوہدری محمد شفیق نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اپنی عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت انجام کو پہنچ چکی ہیں، پی ٹی آئی عوام کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے اور وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں خدمت کا سفر جاری ہے، میں مشکور ہوں تمام شخصیات کا جنہوں نے اعتماد کااظہار کیاانشا اللہ امیدوں پر پورا اتروں گا، قبضہ، تھانہ کلچر، لوٹ مار، کرپشن، اقربا پروری کی سیاست کرنے والوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں، حلقہ کی تقدیر بدلنے کیلیے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں جس کے ثمرات سے عوام مستفید ہوں گے، اس موقع پر چوہدری اذکار، طارق نیاز، چوہدری ساجد منیر، چوہدری انواراحمدنجمی، چوہدری محمد علی، چوہدری خضر حیات ودیگر عمائدین علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔
انٹری