گیس ری فلنگ،دکانوں سے لسٹیں غائب،لوٹ مار

گیس ری فلنگ،دکانوں سے لسٹیں غائب،لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خانیوال (نمائندہ پاکستان)خانیوال سمیت گیس کی قلت میں طویل بند ش کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے سلنڈر گیس ری فلنگ کرنے والوں نے ریٹ لسٹیں غائب کرکے مرضی کے نرخوں پر گیس کی فروخت شروع کردی جن کے خلاف سرکاری اہلکار کارروائی کی بجائے (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
دیہاڑیاں لگانے میں مصروف ہیں ذرائع کے مطابق شہر بھر کے مختلف مقامات،علاقوں میں سوئی گیس کی قلت کے ساتھ ساتھ طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے جس میں موسم سرما کی باعث شدت آتے ہی سلنڈر گیس ری فلنگ کرنے والوں نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کے با وجود ریٹ لسٹیں غائب کرکے200-220روپے کلو مرضی کے نرخوں پر فروخت شروع کردی ہے جن کے خلاف کارروائی کی بجائے پولیس سمیت سرکاری اہلکاردیہاڑیاں لگانے میں مصروف ہیں شہریو ں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوٹ مار