روجھان،ہندؤ تاجر کے بعد مزید دو افراد اغواء، لوگوں میں خوف

روجھان،ہندؤ تاجر کے بعد مزید دو افراد اغواء، لوگوں میں خوف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روجھان (نمائندہ پاکستان)روجھان میں کچے کے ڈکیت سرگرم ایک ہی ماہ میں اغوا بعد برائے تاوان کی تیسری کی واردات کچہ مندری سے جھلن برداری کے دو افراد اغوا کچھ روزقبل تھانہ شاہوالی کی حدود سے پہلے کشمور کا بیوپاری اغوا ہوچکا یے جو تاحال بازایاب نہ ہوسکا(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
 تفصیل کے مطابق روجھان کے کچے میں چالیس سال سے پناہ گزین ڈکیت ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں اغوا برائے تاوان کی تیسری واردات کچہ مندری سے اغوا کاروں نے اسلحہ کے زور پر تین افراد شاہد فراز اور عطا محمد کو اغوا کر لیا جبکہ راستے میں جاکر عطا محمد کو چھوڑ دیا جبکہ شاہد اور فراز کو ساتھ۔لے گئے جبکہ کچھ روز قبل تھانہ شاہوالی کی حدود سے کشمور کا بیوپاری چندر لال کو اغوا کرلیا گیا جو تاحال کچے کی ڈکتیوں کی قید میں ہے بازایاب نہیں ہوسکا مغوی رات کے وقت زمینوں کو پانی دے کر واپس گھر آرہے تھے کہ ڈکتیوں نے راستہ میں گھیر لیا اور اسلحہ کے زور پر کچے اغوا کر کے کچے میں روپورش ہوگئے  روجھان کے  کچے میں چالیس سال سے اغوا برائے تاوان قتل اور ڈکیتی میں ملوث پناہ گزین ڈکیت پناہ گزین ہیں جن کو سہولت کاروں کا جدید نیٹ ورک دستیاب ہے ایل ایم جی سمیت جدید اسلحہ سے لیس ہیں  پولیس کے ماضی میں کیے گئے  معتدد آپرشنز کی ناکامی کے باعث جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہیں اور سرعام روجھان بنگلہ اچھا صادق آباد رحیم یار خان  میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کررہے ہیں جھلن۔برداری کے افراد جام کیچی خان حیدر خان  نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کچے میں چالیس سال پناہ گزین ڈکتیوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرکے مغوی شاید فراز اور چندر لال بازایاب کرائے 
اغواء