برن یونٹ میں بچو ں کیلئے نیا وارڈ بنانے کی تیاریاں
ملتان (خصو صی ر پو رٹر)پاک اٹالین برن یونٹ میں بچوں کے لیے نیا یونٹ بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس گزشتہ روز پاک اٹالین برن یونٹ میں منعقد ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب امجد شعیب خان ترین، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد، انچارج پاک اٹالین برن یونٹ(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
پروفیسر ڈاکٹر ناہید چوہدری سمیت انتظامی افسران نے شرکت کی۔ انچارج پاک اٹالین برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر ناہید چوہدری نے منصوبے پر اجلاس کے شرکا کو بریفننگ دی۔ ممبر قومی اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ, پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، پروفیسر ڈاکٹر وسیم ربانی اور پروفیسر ڈاکٹر کاشف چستی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے بتایا کہ گرم پانی سے بچوں کے جلنے کے واقعات میں اضافے کے پیشِ نظر برن یونٹ میں بیڈز کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ وارڈ کے قیام پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا تاکہ ایسے بچوں کے بروقت علاج کو یقینی بنایا جا سکے.
مشاورت