اینٹی کرپشن کی کارروائیاں،فراڈ  جعلسازی پر چار افراد گرفتار

اینٹی کرپشن کی کارروائیاں،فراڈ  جعلسازی پر چار افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی ر پو رٹر)اینٹی کرپشن ملتان ویژن کی کرپٹ عناصر کے(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
 خلاف کارروائیاں سرکل آفیسر اینڈ اینٹی کرپشن ملتان نے ثمینہ اعجاز سروس سنٹر آفیشل لینڈ ریکارڈ آفس ملتان اور محمد منشا ریکارڈ کی پر مجسٹریٹ برانچ ملتان کو ان کی ضمانت کی درخواستیں خارج ہونے پر گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف FIR نمبر 491/2018    تھانہ  چہلیک میں جوڈیشل  ایکشن منظور ہو چکا ہے ثمینہ اعجاز پر الزام ہے کہ اس نے بوگس فردملکیت جاری کی جبکہ محمد منشا ریکارڈ کیپر نے مختارنا مہ کے بارے میں غلط رپورٹ کر کے پرائیویٹ الزام علیہان سے ملی بھگت کرتے ہوئے رجسٹری پاس کروائی ایک اور کارروائی کے دوران  چودھری شاہد نذیر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن لودھراں نے مقدمہ نمبر 11/21تھانہ اینٹی کرپشن لودھراں میں سال سال17 -2016  کے دوران لوکل پرچیز میڈیسن کی مد میں خوردبرد کی گئی رقم مبلغ 21 لاکھ 76 ہزار باسٹھ روپے کی خطیر رقم ڈاکٹر نیاز حسین سینئر میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سینٹر گوگڑاں سے ریکور کر لی مزید تفتیش جاری ہے  تیسری کاروائی کے دوران عدالت عالیہ ملتان بینچ سے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر سید غلام مرتضی جواد سرکل آفیسر سر اینٹی کرپشن خانیوال نے وحید اقبال اور یاسر اقبال پسران محمد اقبال سکنہ عبدالحکیم  کو مقدمہ نمبر ہر 2/20 تھانہ اینٹی کرپشن خانیوال میں گرفتار کرلیا جن کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور ہو چکا ہے ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعیہ مسمات  تنویر مظہر  کے خاوند کی زمین کا وراثتی انتقال غلط پاس کروا کر اس کے جائز وراثتی حق سے محروم کردیا اس کا خاوند حنفی مسلک سے تعلق رکھتا تھا جب کہ ملزمان نے پٹواری سے مل کر اس کو فقہ جعفریہ کا ظاہر کرکے ایک بیوہ کو اس کے وراثتی حق سے محروم کردیااینٹی کرپشن ملتان ریجن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ  گوہر نفیس ڈی جی  اینٹی کرپشن پنجاب اور میاں حیدرعباس  وٹو ریجنل ڈائریکٹر کی قیادت میں سرکاری محکموں سے کرپشن کے ناسور کو ختم کیا جائے گا اور بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
کارروائیاں