یکساں نصاب تعلیم وقت کی اہم ضرورت، ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی
ملتان (سٹی رپورٹر)بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ یکساں نصاب کا نفاذوقت کی ضرورت تھا اور حکومت نے یکساں نصاب کی پالیسی متعارف کرا کے ایک انقلابی قدم اٹھا یا ہے۔ زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ ایجوکیشن اور کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہو ے وائس چانسلر نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب نہ ہونے سے ایک واضح تفریق تھی جو اب نہیں رہے گی۔ سیمینار سے ڈین ڈاکٹر عمران شریف، چئیر مین ڈاکٹر خالد کورشید و دیگر اساتذہ کرام نے خطاب کرتے ہوئے اہم تجاویز دیں اور یکساں نصاب کی پالیسی کو سراہا جبکہ سیمینار میں ملک بھر کی جامعات سے ڈاکٹر محمد دلشاد، ڈاکٹر بشیر حسین، ڈاکٹر نبی بخش جمالی، ڈاکٹر ثمینہ ملک، ڈاکٹر ارشاد حسین، ڈاکٹر شہلا شیخ نے بھی شرکت اور اہم تجاویز دیتے ہو اس بات زور دیا کہ حکومت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی سفارشات کے عین مطابق یونیورسٹیوں میں نصاب نافذ کرے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارم گیلانی، نصرت انجم، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقارو دیگر فکلیٹی ممبران بھی موجو تھے۔