شدید سردی،موسمی بیماریوں میں اضافہ،سرکاری ہسپتال فل
ملتان (سٹی رپورٹر)سردی اور دھند کی شدت میں اچانک (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
اضافہ ہو گیا، کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاسردی اور دھند میں اضافہ، طالبعلم نزلہ، زکام، گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، سکولوں میں بچوں کی حاضری 30 فیصد کم ہوگئی۔، حکومت تاحال سکولوں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ نہیں کرسکی۔ والدین کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں چھوٹے بچوں کا سکول جانا مشکل ہے، دھند کی وجہ سے حادثات بھی بڑھ رہے ہیں، حکومت بچوں کو جلد چھٹیاں دے۔دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ جنوری کے آخر میں موسم سرما کی چھٹیاں دینے کا جواز نہیں بنتا، چھٹیاں سالانہ کیلنڈر کے مطابق 25 دسمبر سے ہونی چاہئیں۔
خانیوال (نمائندہ پاکستان)موسم میں تبدیلی کے ساتھ موسمی بیماریوں (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
میں اضافہ ہوگیا‘ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں رش بڑھ گیا‘گزشتہ ایک ہفتہ سے شہر کا موسم پہلے کی نسبت زیادہ سرد ہے سموگ اور دھند نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے جس کی وجہ سے شہری موسمی بیماریوں کا شکار ہوکر ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں شہری نزلہ زکام، کھانسی اور گلے خراب کا شکار ہورہے ہیں جبکہ سموگ کی وجہ سے آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کی شکایات ہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال سمیت پرائیویٹ ہسپتالوں،ڈسپنسری میں پچھلے ایک ہفتہ سے او پی ڈی میں رش بڑھ گیا ہے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں نزلہ زکام،کھانسی،گلے خراب کی شکایات ہیں جبکہ چھاتی کے خراب ہونے کی بھی شکایات عام ہیں مریضوں کی تعداد دیکھتے ہوئے ہسپتالوں میں وسائل کو بھی بڑھایاگیا ہے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
فل