متعدد پی ٹی آئی رہنما ن لیگ میں شمولیت کیلئے تیار، عطاء اللہ تارڑ

متعدد پی ٹی آئی رہنما ن لیگ میں شمولیت کیلئے تیار، عطاء اللہ تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے کہا ھے کہ حکومتی مشینری کے بے دریغ (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
استعمال اور بدترین انتقامی کارروائیوں کے باوجود تحریک انصاف 14 ھزار ووٹوں کی لیڈ سے ھاری ھے حکومت نہ ھوتی تو انکی امیدوار پانچویں نمبر پر ھوتی اور ضمانت بھی ضبط ھوتی۔ آصف زرداری کو چاھیے کہ انہوں نے کروڑوں روپے جو ووٹوں کی خریداری کے لئے بھجوائے تھے اس کا آڈٹ کروائیں۔ مہنگائی مافیاز کو عوام نے ووٹوں کے سمندر ڈبو دیا۔ شیر کا ٹکٹ کامیابی کی ضمانت بن چکا ھے۔درجنوں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ن لیگ میں شمولیت کے لئے بے چین ھیں ھم نے خود انہیں بمشکل روک رکھا ھے۔ علیحدہ صوبہ کے نام پر اس خطے کے ووٹ ھتیانے والے بہروپیے عوام میں جانے کے قابل نہیں رہے۔'' دھند'' کا انتظار کرنے والوں کو بھی شدید مایوس ھوئی کیونکہ ھم نے بھی پیلے شیشے والی عینکیں پہن رکھی تھیں۔ رانا محمد سلیم کی جیت ووٹ کو عزت دو کے نظریہ کی کامیابی ھے۔ خانیوال اور جنوبی پنجاب کے غیرت مند عوام نے مہنگائی بدلہ خوب لیا ھے۔ کامیابی کے لئے جدوجہد کرنے والی ٹیم،کارکنان اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ھوں۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رانا محمد سلیم، حاجی عرفان ڈاھا،اراکین اسمبلی عبد الرحمن کانجو،محمد خان ڈاھا،افتخار نذیر، شیخ طارق رشید، ملک غفار ڈوگر، وحید آرائیں، سعد کانجو، ملک آصف رجوانہ،راناشاھد،رانااقبال سراج،آصف قریشی،عبدالرحمان فری ودیگر موجود تھیعطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ  اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ خانیوال نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا،: میاں صاحبان نے ترقیاتی منصوبے دئے عوام کو سہولیات دیں،مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا،سی پیک جیسے پراجیکٹس لائے،لوڈ شیڈنگ اور دھشت گردی کا خاتمہ کیا۔ موٹر ویز اور شاھراو۔ کے جال بچھائے، کسان،مزدوروں،طلبا اور غریبوں کے لئے عملی اقدامات کیے یہ اسکا نتیجہ ہے،: اس برتری سے واضح ہوتا ہے کہ جنرل الیکشن میں کیا ٹرینڈ ہوگا ،: آج لوگ مہنگائی کے خلاف نکلے،: پیسے کی بندر بانٹ سے ووٹ خریدنے والی جماعت کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کا پنجاب میں بوریا بسترا گول ھی رھے گا : آصف ذرداری نے اپنی پارٹی کو ڈوبا دیا ہے ،: پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کی بی ٹیم ہے: آنے والے الیکشن میں ن لیگ اکثریت لے کر وفاق میں آئے گی: بلدیاتی الیکشن میں بھی حکومتی امیدواروں کو شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ابھی تو پی ٹی آئی حکومت میں ہے حکومتی مشینری سے ووٹ لیا ورنہ پانچویں نمبر پر آتے ، تحریک انصاف کی ٹکٹ نفرت کی علامت بن چکی ھے۔ ان کے اراکین اسمبلی غیر مشروط پارٹی چھوڑنے کو تیار بیٹھے ھیں۔ وہ کہتے ھیں اگر آپ نے ھمیں نہ لیا تو ھم آزاد الیکشن لڑیں گے۔ تحریک انصاف خانیوال کی امیدوار نے ھمارے شور شرابے پر اپنے پینا فلیکسز پر عمران خان کی تصویر لگانے پر مجبور ھوئیں۔ کء ماہ تک تو انہوں نے عمران خان کی تصویر تک اپنے پینا فلیکسز پر لگانا گوارا نہیں کیا۔ آنے والے انتخابات میں انہیں ٹکٹیں تقسیم کرنے کیلئے دوربین سے امیدوار ڈھونڈنے پڑیں گے