کبیروالا،خاتون اغواء،بداخلاقی،ویڈیو بنانے کاانکشاف

کبیروالا،خاتون اغواء،بداخلاقی،ویڈیو بنانے کاانکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(نامہ نگار) فاضل شاہ کے رہائشی محنت کش محمدصغیر نے پولیس تھانہ سرائے سدھو کو قانونی کاروائی کیلئے دی گئی تحریری درخواست اور پریس کانفر س میں (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
 میڈیا سے گفتگو میں موقف اختیار کیا ہے کہ 2ماہ قبل اسکی بیوی یاسمین اپنے میکے سے واپس اپنے گھر واقع فاضل شاہ تحصیل کبیروالا آرہی تھی کہ کچاکھوہ کے قریب ان کی برداری سے تعلق رکھنے والا ملزم محمد صفدردیگر دو نامعلوم افراد کے ساتھ کار میں موجود تھا،اس نے اسکی بیوی کو اسکے گھر تک لفٹ دینے کے بہانے ورغلایا اور بھلاپھسلا کے اپنے ہمراہ کار میں بیٹھا لیا اور اس دوران اس نے اپنے موبائل پر خاتون کے ساتھ چھیڑچھاڑ اور گپ شپ لگاتے ہوئے کی ویڈیواور تصاویر بنالی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ایک ویران جگہ لے جاکر اسکو مبینہ طور پر اپنی  بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا اور اسکی ویڈیو بھی بنالی۔بعدازاں خاتون کو ڈراتے دھمکاتے ہوئے کہا کہ اگر تو نے اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا ذکر کسی سے کیا تو میں تمہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردوں گا۔جس پر خاتون نے خوف اور بدنامی کے ڈرسے اپنے شوہر سمیت کسی کو نہیں بتایا،کچھ روزجب مذکورہ خاتون اپنا زیور لینے ملزم جیولرز شاپ پر گئی تو ملزم نے اس کے ساتھ دوبارہ چھیڑچھاڑ کرنے کی کوشش کی تواس تمام صورت حال سے اپنے شوہر اور قریبی رشتے داروں کو تمام تر حالات سے آگاہ کردیا،جس پر متاثرہ خاندان نے حصول انصاف کے لئے پولیس تھانہ سرائے سدھو کو قانونی کاروائی کیلئے تحریری درخواست دی تو پولیس سرائے سدھو نے”بااثر سیاسی شخصیت“ کی پشت پناہی کی وجہ سے ملزمان کے خلاف تاحال کسی قسم کی کاروائی کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہی۔متاثرین کے مطابق پولیس تھانہ سرائے سدھو کا تفتیشی افسر شفقت ملزم پارٹی کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لانے کی بجائے انہیں ڈرادھمکارہا ہے۔متاثرین نے ڈی پی او خانیوال سمیت دیگر حکام بالاسے صورت حال کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انکشاف