احساس کفالت پروگرام میں فراڈ،آپریشن،دو ملزم گرفتار
سنانواں (نمائندہ خصوصی)سنانواں میں اسپیشل برانچ اور پولیس کی مشترکہ کاروائی غیرقانونی احساس کفالت کی ڈیوائسسز چلانے اور عورتوں کی احساس کفالت کی(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
رقم 12000 میں سے 5ہزار سے 6 ہزار کی کٹوتی کر رہے تھے دو ملزم گرفتار کرلئے، تفصیلات کے مطابق اسپشل برانچ اور سنانواں پولیس نے کاروائی کرتے غیر قانونی طور پر لاہور کی ڈیوائسز کی لوکیشن توڑ کر عورتوں کی احساس کفالت کی رقم 12000 نکال کر دینے اور اس میں سے 5ہزار سے 6ہزار وصول کرنے والے گروہ کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ملزمان اپنی گاڑی میں عورتوں کو پیسے نکال کر دیتے تھے جس پر سپیشل برانچ اور پولیس کی کاروائی میں ملزمان سے ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ احساس پروگرام کی رسیدیں اور لاہور کی ڈیوائسز عورتوں سے کٹوتی کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔