لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نوجوان گریجویٹس کے لئے پروگرام شروع کرنے کا اعلان

لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نوجوان گریجویٹس کے لئے پروگرام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(پ ر) لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
 (LCBDDA) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (CBD پنجاب)سے بھی متعارف ہے، نوجوان گریجویٹس کے لیے ملک کے سب سے منفرد گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کا متعارف کروا رہا ہے اور اس اپرنٹس پروگرام کے ذریعے نوجوان خود کو سرٹیفائیڈ پروفیشنلز میں تبدیل کر سکتے ہیں۔صرف اس مالی سال میں، مختلف بیچوں میں سینکڑوں اپرنٹسز رکھے جائیں گے اور ہر بیچ کے ٹاپ پرفارمرز کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر مستقل سلاٹ دیے جائیں گے۔یہ پروگرام 12 سافٹ اسکل ٹریننگ پروگرام اور 10 ہارڈ اسکل ٹریننگ پروگرام پیش کرے گا جس میں ذاتی اور پیشہ ورانہ مہارت کی نشوونما کے کورسز شامل ہیں۔ یہ ایک نئی سمت میں ایک بہت بڑا قدم ہے، جو نوجوانوں کے لیے بہتر روزگار کی پیش رفت کے لیے عملی حل تیار کرنے کے لیے ایک اختراعی نقطہ نظر فراہم کرتا ہے۔لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میں ''دی اپرنٹس'' پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے، ڈاکٹر شہباز گل - وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا، ''وزیراعظم جناب عمران خان صرف لاہور میں، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (CBD پنجاب) اور RUDA جیسے ترقی پذیر اداروں  پر یقین رکھتے  ایسے ادارے تیار کر رہے ہیں جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں جس سے لاکھوں نوکریاں پیدا ہوں گی اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ لاہور کالج کی طالبات کو ان اداروں میں نوکریاں دوں گا۔ اس سلسلے میں سی بی ڈی پنجاب ایچ آر ٹیم جلد ہی ایک جاب فیئر شروع کرے گی اور مذکورہ پروگرام کے لیے لاہور کالج کی طالبات کا انٹرویو کرے گی۔  اس اپرنٹس پروگرام کے بارے میں سی ای او عمران امین نے کہا: ''یہ پروگرام پنجاب کے نوجوانوں کو ایک بہتر امکان کے لیے توجہ مرکوز مہارت پر مبنی تربیتی سیشن کے ذریعے اپنے پیشہ ورانہ شعبوں کا انتخاب کرنے میں مدد کرے گا، LCBDDAنوجوان گریجویٹس پر زور دیتا ہے کہ وہ اس پروگرام میں خود کو رجسٹر کریں تاکہ وہ اپنی دلچسپی کے شعبے سے متعلقہ پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر سکیں اور آگے روزگار کے بہتر مواقع حاصل کریے۔اس پروگرام کے ذریعے مرد اور خواتین دونوں ٹاپ پرفارمرز کے لیے یکساں مواقع کو یقینی بنایا جائے گا جو انہیں مستقل ملازمت کی جگہ کی طرف لے جائے گا اور اس سے پنجاب کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ ماحول میں کام کرنے کا اعتماد اور تجربہ بھی ملے گا۔
اعلان