رحیم یار خان: ہوٹل میں گیس لیکچ، تین ملازم جاں بحق، تین بے ہوش 

رحیم یار خان: ہوٹل میں گیس لیکچ، تین ملازم جاں بحق، تین بے ہوش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی)ہوٹل پر گیس لیکج کے باعث کمرے میں سوئے 3 ملازم جانبحق 3 بے ہوش  ہوگئے ہسپتال منتقل حالت تشویشناک اطلاع پاکر ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، تفصیل کے مطابق چناب گارڈن میں واقع نیو چائے شائے ہوٹل پر کام کرنے والے ملازم وقاص غفور عمیر محمد محسن زاہد اور اسحاق ہیٹر چلا کر سو گئے گیس لیکج ہونے پر وہ بے ہوش ہو گئے گزشتہ روز 3 بجے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
 ہوٹل کھولنے پر ان میں 3 افراد جانبحق ہو گئے اور 3 بے ہوش ہو گئے موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو اور پولیس کو اطلاع فراہم کر دی ریسکیو اہلکاروں نے جانبحق ہونے والے اور بے ہوش افراد کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں بے ہوش افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے مرنے والوں میں وقاص غفور اور عمیر شامل ہیں اطلاع پاکر ڈی ایس پی سٹی اسلم خان ایس ایچ او سٹی سی ڈویژن انسپکٹر غلام محی الدین بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جانبحق ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی اور بے ہوش افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 
جاں بحق