میپکو،غریب بجلی صارفین کو بھاری ایوریج بل بھجوانے کا انکشاف

میپکو،غریب بجلی صارفین کو بھاری ایوریج بل بھجوانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 گگو منڈی(نامہ نگار)میپکو چیف کی ظالمانہ پالیسیو ں نے صارفین (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
کو کنگال کر دیا۔کفائت شعاری سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو میپکو کی سزا میٹر کو خراب قرار دے کر ڈفیکٹیو کوڈ لگا کر بھاری ایوریج بل وصول کرنا شروع کر دیئے تفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جو صارفین کفائت شعاری سے بجلی استعمال کرتے ہیں یا رہائش دوسری جگہ منتقل ہونے کی وجہ سے بجلی استعمال نہیں کر رہے اور بجلی کے میٹر بند یا کم چلتے ہیں اور بجلی کا بل کم آتا ہے میپکو نے بجلی کی بچت پر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے انہین سزا دینے کی روش اپنا لی ہے اور ایسے میٹرز کو ایم این ٹی کی رپورٹ کے بغیر ہی خراب قرار دے کر ڈفیکٹیو کوڈ لگا کر بھاری ایوریج بل وصول کر رہے ہیں اور اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ بھاری ایوریج بل وصول کرنے کے لیے کئی کئی ماہ بد نیتی سے میٹر تبدیل نہیں کیے جاتے صارفین عبدالمنان، شہزاد شوکت اور دیگر نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور چیئر مین نیپرا سے مطالبہ کیا ہے کہ میپکوصارفین سے ناجائز بل وصول کرنے والے اہلکاران کے رویہ کا نوٹس لیا جائے اور اس بد دیانتی کی تحقیقات کروائی جائے۔
انکشاف