سرکاری کالجز میں ٹوکن سسٹم پر طلبہ کی حاضری،پڑھائی شدیدمتاثر
میلسی (نامہ نگار)جنوبی پنجاب کے سر کاری کالجوں میں رائج (بقیہ نمبر59صفحہ6پر)
ٹو کن سسٹم پر طلبہ کی حاضری۔پرائیویٹ سیکٹر میں سیکڑوں کالجز بننے کے بعد سر کاری کالجز میں تدرہس کا نظم وضبط متاثر ہوا ہے۔اب مبینہ طور پر کالجز میں طلبہ صرف اپنی "موجودگی "کا ثبوت دینے کے لیے ٹوکن پر موٹر سائیکل کھڑی کر کے اور پھر 10 بجتے ہی موٹر سائیکل کی ٹوکن فیس بھر کے گھروں کو لوٹتے ہیں اور ان لا کھوں طلبہ کا انحصار ہزاروں پرائیویٹ اکیڈیمیز پر ہو چکا ہے اس لیے کالجز میں ان نواب طلبہ کا دل ہی نہیں لگتا دوسری جانب اکیڈیمیز میں طلبہ و طالبات کی تعداد بڑھنے سے صحیح توجہ نہ ملنے سے میٹرک والا" رٹا سسٹم "رائج ہو چکا ہے جہاں ملتان بورڈ بہاولپور بورڈ کے سابقہ پانچ سالہ اور ماڈل پیپرز کی زیادہ تیاری کر اء جاتی ہے جس نے "نقل مافیا"کو مستحکم کر دیا ہے پیپرز تک آٹ ہونے کارواج بھی پنحا ب ٹیکسٹ بک بورڈ کے سلیبس کی دھجیاں اڑا چکا ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثر