جام پور:پیپلز پارٹی کے زیراہتمام مہنگائی، بدامنی کیخلاف مظاہرہ

جام پور:پیپلز پارٹی کے زیراہتمام مہنگائی، بدامنی کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جام پور (نامہ نگار)چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری(بقیہ نمبر57صفحہ6پر)
 کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح  جام پور میں بھی مہنگائی اور بد امنی کے خلاف  پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کچہری چوک سے ٹریفک چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت ضلعی صدر سردار وقاص نوید خان گورچانی جنرل سیکریٹری مرزا محمد طارق خان سٹی صدر مرید حسین تیمور اور ہیپلز یوتھ سرائیکی وسیب کے سیکریٹری نشرواشاعت میاں نور الہہی ایڈوکیٹ نے کی جسمیں سابق ضلعی صدر ملک احسان عمران ارائیں ضلعی صدر پیپلز لائرز فورم رانا لیاقت علی خان ایڈوکیٹ تحصیل صدر آصف شبیر منہاس جنرل سیکریٹری سہیل اصغر مستوئی رانا مرید حسین ملک سعید احمد ببر مرزا نجف علی  امیر بخش بھٹہ میاں آصف جیل سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی  شرکا نے ملک میں ہوشربا منہگائی اور بد امنی اور حکومت  کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اختتام پر پارٹی رہنماوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلیکٹڈ نا اہل وزیر اعظم نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کر دیا ہے پیٹرول سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمیتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لاقانونیت بدامنی چور بازاری رشوت عروج پر ہیں بیورو کریسی بے لگام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو جانا ہوگا شرکا نے گو نیازی گو اور وزیر اعظم بلاول کے نعرے بھی لگائے ریلی ٹریفک چوک سے دوبارہ کچہری چوک اختتام پذیر ہوئی۔
مظاہرہ