امن وامان کیلئے پولیس افسر محنت کریں، ایڈیشنل آئی جی

امن وامان کیلئے پولیس افسر محنت کریں، ایڈیشنل آئی جی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (خصو صی ر پو رٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان سے ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے ملاقات کی ملاقات کے دوران ملتان ریجن میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا  ایڈیشنل انسپکٹر (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو سخت محنت سے کام کرنا ہو گا دنیا میں ترقی اور جدت کے ساتھ جرائم پیشہ افراد نے جرم نے نئے طریقے اپنا لئے ہیں جرائم پیشہ عناصر کو ناکام کرنے کے لیے اب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پولیس میں جدید رجحانات پر کافی پیشرفت کی گئی ہے تاہم مزید تیزی سے جدت کو اپنانا وقت کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ ملتان ریجن میں اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروروں کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے آرگنائزڈ کرائم کے خاتمہ کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو اہداف دیئے جائیں منشیات فروشوں کو جلد کیفر کردار تک پہچایا جائے اسی طرح قبضہ مافیا کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے پتنگ بازی،پتنگ فروشی اور پتنگ سازی سمیت گداگری کے خلاف مثر کارروائی عمل میں لائی جائے کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تجربہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری اور جرائم کی شرح میں کمی کے لیے کوشاں رہیں ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے یقین دلایا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ امور کی بہترین انداز میں انجام دہی سے مثبت تبدیلی کے لیے کوشاں رہیں گے
ملاقات