ریلوے پولیس کا ٹرک پر چھاپہ،لاکھوں روپے کا مسروقہ لوہا برآمد

ریلوے پولیس کا ٹرک پر چھاپہ،لاکھوں روپے کا مسروقہ لوہا برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر (رپورٹ/ایاز مغل)روہڑی کے قریب ریلوے پولیس کا ٹرک پر چھاپہ،لاکھوں روپے کا مسروقہ لوہا برآمد،دو ملزمان گرفتار،لوہا چوری کرکے لاہور لے جایا جارہا تھا،ایس پی ریلوے سکھر امجد  منظور نے روہڑی ریلوے تھانے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ریلوے پولیس نے آئی جی ریلوے فیصل شاہکار کی ہدایت پر ریلوے کی تجاوزات کو واگذار کرانے اور ریلوے کی املاک کو کسی بھی  نقصان سے بچانے وچوری چھپانے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کررکھی ہے جس کے دوران ایک اطلاع ملی کہ ریلوے کا لاکھوں روپے کا مسروقہ لوہا و دیگر سامان چوری کرکے لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈی ایس ریلوے سکھر کی مشاورت سے ریلوے پولیس کی دوٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے روہڑی کے قریب موٹر وے پر ٹول پلازہ کے مقام پر ایک ٹرک کو روک کر اس میں سے لاکھوں روپے کا ریلوے کا مسروقہ لوہا جس میں  ریلوے لائنوں کے ٹکڑے،فش پلیٹیں،بریک و دیگر سامان شامل ہے برآمد کرلیا اور ٹرک ڈرائیور رشید احمد اور کباڑی نسیم جاگیرانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان سے تفتیش کی جارہی ہے تفتیش کے دوران ملزمان سے مزہد انکشافات ہونے کی توقع ہے اور اس کام میں ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جاسکتی ہیں