شرح سود میں مزید اضافے بارے گورنر سٹیٹ بینک نے دوٹوک موقف دیدیا

شرح سود میں مزید اضافے بارے گورنر سٹیٹ بینک نے دوٹوک موقف دیدیا
شرح سود میں مزید اضافے بارے گورنر سٹیٹ بینک نے دوٹوک موقف دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) گورنر  سٹیٹ بینک رضا باقر  کا کہنا ہے کہ ملک میں شرح سود میں مزید اضافہ فی الحال نہیں کیا جائے گا، دوران انٹرویو گورنر  سٹیٹ بینک نے کہا کہ ہم دیر نہیں کرنا چاہتے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ افراط زر کی توقعات حوصلہ افزا رہیں اسی لیے ہم نے ستمبر سے اب تک شرح سود میں مجموعی طور پر 275 بیس پوائنٹس بڑھائے۔

 عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرح سود میں اضافے کے باوجود رواں مالی سال کے دوران ملکی ترقی کی شرح 5 فیصد رہنے کا امکان ہے،  پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے، پچھلے چھ ماہ کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی 13 کرنسیوں میں سے سب سے زیادہ بدحال رہا۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ ہم نے مانیٹری پالیسی کے بیان میں مستقبل کا اشارہ بھی دیا ہے کہ اب ہم ایک وقفہ لے سکتے ہیں، ہم اس لیے وقفہ لینے جا رہے ہیں تاکہ جو اقدامات پہلے اٹھا چکے ہیں اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے۔