اسلام آباد سے سعودی عرب جانیوالی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد سے سعودی عرب جانیوالی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
 اسلام آباد سے سعودی عرب جانیوالی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کی اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز کو کراچی میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 9753 اسلام آباد سے ریاض جارہی تھی، دوران پرواز بوئنگ 777 طیارے کے سائیڈ ونڈ  سکرین میں دراڑ پڑ گئی تھی جس پر طیارے کے کپتان نے کراچی ائیرپورٹ کے ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کپتان نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور اجازت ملنے پر طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا جس کے بعد  سکرین تبدیل کر کے ریاض روانہ کردیا گیا ۔